حیدرآباد۔17دسمبر(اعتماد نیوز)وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے آج ضلع میدک
کے دورہ کے موقع پر کہا کہ میدک کو تین اضلاع میں تقسیم کیا جائیگا۔ انہوں
نے کہا کہ سنگا ریڈی
اور سدی پیٹ کو اضلاع میں تبدیل کرتے ہوئے میدک ضلع
کو ان دونوں علاقوں کا مرکز بنایا جائیگا۔ وزیر اعلی نے آج میدک کے مختلف
علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔